اطلاعات ونشریات کے وزیر شبلی فراز نے حزب اختلاف کے سرکاری اداروں کے خلاف غیر مہذب رویے پرکڑی تنقید کی ہے اوراسے حکومت کے خلاف دبائو ڈالنے کے ہتھکنڈے قراردیا ہے۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کی پاکستان ڈیموکریکٹ موومنٹ کے سرکاری اداروں کا گھیرائو کرنے کے مستقبل کے منصوبے پر نقطہ چینی کی ۔
شبلی فراز نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنمائوں نے اگر نیب اور الیکشن کمیشن جیسے قومی اداروں پردبائو ڈالنے کی کوشش کی توانھیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔
انہوں نے حزب اختلاف سے مطالبہ کیا کہ وہ الیکشن کمیشن اورنیب کو اپنے اثاثوں اور ناجائز ذرائع سے حاصل کی گئی رقوم کی تفصیلات فراہم کرے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024