سکھر میں منشیات اور گٹکا فروشوں کو پولیس کی سرپرستی حاصل
سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں مضرصحت پان پراگ گٹکے کی کھلے عام فروخت ،نوجوان نسل منہ گلے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا تفصیلات کے مطابق عدالتی پابندی کے باوجود سکھر شہر میں پولیس کی سرپرستی میں نیو گوٹھ ،نیو پنڈ ،مائیکرو کالونی،پرانہ سکھر،قریشی گوٹھ،سائیٹ ایریا ،سوسائٹی،بیراج روڈ ،شمس آباد و دیگر مقامات پر گٹگا،منشیات ،شراب و دیگرمضر صحت اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری ہے مضر صحت سماجی برائیوں کی لت میں مبتلا ہو کر شہر سکھر کا نوجوان نسل تباہ ہو رہا ہے ،سکھر میں مضر صحت سماجی برائیوں کے بڑھتے ہوئے کاروبار اور بڑے پیمانے پر نوجوان نسل کے مبتلا ہونے پر شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے راجپوت بندھانی بندھانی ویلفئیر ایسوسی ایشن سکھر کے صدر و چیف سردار حاجی محمد شریف بندھانی دیگر شہریوں نے پان پراگٹکے ، شراب ، منشیات کی کھلے عام فروخت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ،ڈی آئی جی سکھر سکھر ریجن،ایس ایس پی سکھر،کمشنر سکھر و دیگر متعلقہ محکموں سے نوٹس لیکر شہر سکھر سے سماجی برائیوں کا خاتمہ کرکے نوجوان نسل کو بچانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔