پوپ فرانسس کی طبیعت ناساز دعائیہ تقریب میں شرکت منسوخ
روم (نیٹ نیوز) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو سال کے اختتام پر ایک مختصر نوٹس پر ایک چرچ سروس میں اپنی شرکت منسوخ کرنا پڑ گئی۔ ویٹیکن کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پوپ کی طبیعت بہتر نہیں تھی اور اس لیے انہیں ایک دعائیہ تقریب میں اپنی شمولیت منسوخ کرنا پڑی۔