حرمین ہائی سپیڈ ٹرین انتظامیہ نے کہا ہے کہ سروس کی یومیہ تعداد بڑھا کر 16کر دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق تجدید شدہ سروس کا آغازکل سے ہو گا جو 19جنوری 2020ءتک جاری رہے گا۔ یہ ٹرین سروس صبح 8 بجے سے رات گیارہ بجے تک چلے گی اور اس کی یومیہ تعداد بھی بڑھا کر 16کر دی جائے گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس براستہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ ریلوے سٹیشن اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے ریلوے سٹیشن سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان سفر جاری رکھے گی۔حرمین ہائی سپیڈ ٹرین الیکٹرک انجن کے ذریعے 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک چلتی ہے۔ واضح رہے کہ حرمین ٹرین سروس ڈھائی ماہ کے وقفے کے بعد گیارہ دسمبر 2019 سے دوبارہ شروع کی گئی ہے۔ جدہ سٹی کے مرکزی ریلوے سٹیشن سلیمانیہ میں 29 ستمبر 2019ءکو حادثاتی طور پر اچانک آگ لگ جانے کے بعد ٹرین سروس کو معطل کر دیا گیا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024