ترجمان سوئی سدرن نے سی این جی اسٹیشنز کو آج رات 10بجے گیس فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس سسٹم میں بہتری آنے پر کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو آج رات دس بجے سے گیس کی فراہمی شروع کی جائے گی جو صبح چھ بجے تک جاری رہے گی۔