وفاقی حکومت ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادیوں کو مرحلہ وار ترقیاتی فنڈز دینے پر آمادہ ہوگئی، کراچی کے بعض منصوبوں کے لیے جون سے پہلے چھوٹی رقم فراہم کی جائے گی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت نے اتحادیوں کے مطالبات تسلیم کرنا شروع کردیے ہیں اور اس سلسلے میں ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں کو مرحلہ وار ترقیاتی فنڈز دینے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق کراچی کے بڑے منصوبوں کے لیے نئے مالی سال میں فنڈز مختص کیے جائیں گے، جون سے پہلے ایم کیو ایم کو بعض اہم نوعیت کے منصوبوں کے لیے فنڈز بھی ملیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت فنڈز کراچی میں پلوں کی مرمت، پانی، سیوریج اور صفائی کے لیے فراہم کرے گی ۔ ایم کیوایم نے وفاق سے کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز مانگ رکھے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جہانگیر ترین کی ایم کیو ایم کے وفد سے آئندہ ہفتے ملاقات میں اس بات چیت میں مزید پیشرفت کا امکان ہے ، جبکہ جہانگیرترین کی سربراہی میں حکومتی ٹیم آئندہ ہفتے ہی ق لیگ، جی ڈی اے اور شاہ زین بگٹی سے بھی ملے گی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024