ملک کے دیگر حصوں کی طر ح سکھر سمیت بالائی سندھ میں سردی کی شدید لہر کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔ سرد ہواﺅں اور خنکی کے باعث سڑکیں سر شام سنسان ہو گئیں جبکہ قومی شاہرات اور انڈس ہائی وے پر حد نگاہ رات گئے اور صبح کے اوقات میں نہایت کم رہنے سے ٹریفک کی روانی میں خلل واقع ہو رہا ہے۔ دوسری جانب سرد موسم سے نمٹنے کے لئے گرم ملبوسات ، کوئلہ اور لکڑیوں کی خریدار ی میں اضافہ ہونے لگا جس کے بعد خشک میواہ جات، یخنی سوپ ،سمیت گرم مشروبات کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ سوئی گیس کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث گیس سیلنڈرز کوئلہ، لکڑیوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے .
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024