جاپان کی سب سے بڑی کاروباری فیڈریشن کیدانرین کے چئیرمین نے منتظمین اور ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ کام کرنے کے انداز اور عملے کے نظام پر تبادلہ خیال کریں۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈریشن کیدانرین کے چئیرمین ہیرو اکی ناکا نیشی نے آئندہ موسم بہار کے اجرت مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ بطور ایک ترقی یافتہ ملک جاپان میں اجرت کا پیمانہ نسبتاً کم ہے اور باصلاحیت نوجوان غیر ملکی کمپنیوں میں کام کو ترجیح دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنحواہوں میں اضافے کا رجحان کم نہیں ہونا چاہیے تاہم ناکا نیشی نے کہا کہ اجرت میں اضافے کے لئے عددی حدف کیدانرین کے نزدیک اب زیادہ معنی خیز نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ کام کرنے کے لئے ایسا ماحول بنانا ضروری ہے جو معیشت کو بین الاقوامی مسابقت کی صلاحیت دکھانے میں مدد فراہم کرے۔ ناکا نیشی نے ملازمین اور منتظمین پر زور دیا کہ وہ کام کرنے کے انداز اور عملے کے نظام پر مباحثہ کریں جس میں جاپان کے مخصوص طرز عمل، جیسے ایک ہی وقت میں نئے فارغ التحصیل افراد کی خدمات حاصل کرنا اور زندگی بھر روزگار کی ضمانت دینے کا جائزہ بھی شامل ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024