بھارت کے مختلف شہروں میں نئے سال کی تقریبات کے موقع پر شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔
نئی دہلی میں شاہین باغ ،جامعہ یونیورسٹی اورانڈیاگیٹ سمیت مختلف مقامات پراحتجاجی مظاہرے ہوئے جہاں مظاہرین نے معروف شاعرفیض احمد فیض کی نظم'' ہم دیکھیں گے'' پڑھی اور آئین کادفاع کرنے کاعزم ظاہر کیا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ اورسول سوسائٹی کے ارکان ترنگے اوربینراٹھاکریونیورسٹی سے سڑکوں پرنکل آئے۔
بالی ووڈ کی اداکارہ سوارابھاسکراوران کے ساتھی اداکارمحمدذیشان نے یونیورسٹی کے باہر عوامی اجتماع میں شرکت کی اور احتجاجی مظاہرے جاری رکھنے پرمظاہرین کوسراہا۔سوارابھاسکرنے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم دیرسے بیدار ہوئے ہیں لیکن اب ہم جاگ اٹھے ہیں اور آپ نے پورے ملک کوبیدا کردیاہے۔ انہوں نے شہریت کے ترمیمی ایکٹ کو امتیازی قانون قراردیا۔