صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں نے سکیورٹی گارڈ کوقتل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت میں ڈکیتی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ڈاکو ملٹی نیشنل کمپنی سے8 لاکھ لے اڑے۔دوران ڈکیتی سکیورٹی گارڈ نے ڈاکوؤں کو روکنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر ڈاکووں نے سکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا۔پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024