کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح کورنگی، سائٹ ایریا،صدر،ایف بی ایریا سمیت دیگر علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، جس کے باعث سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سائبیرین یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے، جس کے باعث آج کم سے کم درجہ حرارت 9.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
موسم کا حال بتانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ آج شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہےگا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکیس سے تئیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 30فیصد ہے جبکہ حد نگاہ پانچ کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔