حکومت خود اپنے اقدامات سے مہنگائی کا طوفان برپا کرتی ہے،شیخ حسن سرائیکی
کلر سیداں (نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سیداں کے آرگنائزرشیخ حسن سرائیکی نے کہا ہے کہ حکومت نے نئے سال میں بجلی اور گیس کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافہ کر کے ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان میں مزید اضافہ کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نئے پاکستان کے نام پر ملک پر مسلط ہونے والے حکمران ٹولے نے ہر ماہ بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کر رکھا ہے اور ملکی معشیت اور خزانہ عملی طور پر آئی ایم ایف کو گروی کر دیا گیا،ہر ماہ حکومت خود اپنے اقدامات سے مہنگائی کا طوفان برپا کرتی ہے اور پھر اپنی ناکامی چھپانے کے لیے دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں ہراساں کیا جاتا ہے حکومت نے جتنی توجہ نیب کے تعاون سے سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے پر مرکوز کر رکھی ہے۔