پاک فوج کے جوانوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول ستوال سیکٹر میں گرایا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی جاسوسی کی نیت سے بھیجے گئے ایک اور کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے یہ کارروائی لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں عمل میں لائی گئی۔
Pakistan Army troops shot down another Indian spy quadcopter. Today in Satwal Sector on Line of Control. pic.twitter.com/jHra5YhkYH
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 2, 2019
خیال رہے کہ پاک فوج اب تک بھارت کے 3 جاسوسی کواڈ کاپٹرز کو تباہ کر چکی ہے، گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے باغ سیکٹر میں کواڈ کاپٹر کو مار گرایا گیا تھا۔
گزشتہ روز پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے علاقے آزاد کشمیر باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا تھا۔ یہ ڈرون ایک کواڈ کاپٹر ہے جو جاسوسی کی غرض سے سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔
Pakistan Army troops shot down Indian Spy Quadcopter in Bagh Sector along Line of Control. Not even a quadcopter will be allowed to cross LOC, In Shaa Allah. pic.twitter.com/CIT2ORe9eA
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 1, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کسی کواڈ کاپٹر کو بھی سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔