سپریم کورٹ نے انڈین ڈی ٹی ایچ کی فروخت سے متعلق کیس نمٹاتے ہوئے عدالتی حکم پر عملدرآمد پر تین ماہ بعد پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے انڈین ڈی ٹی ایچ کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ایف ائی اے نے ڈی ٹی ایچ کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کی ہے جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اس معاملہ کو مزید چلانا مناسب نہیں مگر عدالتی کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی اور ڈی ٹی ایچ کی فروخت کے خلاف تین ماہ کے بعد رپورٹ جمع کروائی جائے۔عدالت نے قرار دیا کہ ڈی ٹی ایچ کی پاکستان میں فروخت کے خلاف عدالتی حکم پر من و عن عمل کیا جائے اورمعاملہ پر تین ماہ بعد پیش رفت رپورٹ دی جائے عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ ضرورت پڑی تو کیس کو دوبارہ لگایا جائے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024