رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم میں ملوث 10 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق شہری کی شکایت پر کراچی کے علاقے کورنگی، گلشن اقبال اور سرجانی میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو جھانسہ دے کر رقم لوٹنے والا 10 رکنی گروہ پکڑا گیا۔ترجمان کے مطابق شہری نے گاڑیاں خریدنے کے لیے 11 لاکھ روپے آن لائن گروہ کو ادا کیے تاہم رقم کی ادائیگی کے بعد ملزم فون بند کر کے روپوش ہوگیا تھا۔ترجمان رینجرز کے مطابق فون نمبرز اور انٹیلی جنس معلومات کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024