عامر کو انٹڑ نیشنل کرکٹ سے دور رکھنا زیادتی ہو گی ،نیوزی لینڈ کا سفارت خانہ عامر کو ویزہ جاری کر دے گا:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سربراہ ڈیوڈ وائٹ
دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز کی ٹیموں میں اپنی جگہ بنانے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر کیلیے راستے ہموار ہوتے جارہے ہیں .پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ مہربان ہوا اور اب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ کہتے ہیں کہ عامر کو انٹر نیشنل کرکٹ سے دور رکھنا زیادتی ہو گی .وہ اپنے کیے کی سزا بھگت چکا ہے .نیوزی لینڈ اسے ویزہ دے گا .ہم عامر کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں اور ہمارے بلے باز شدت سے اس کے منتظر ہیں.