پیر آف گولڑہ شریف کی مارچ پر طاہر القادری کو 2لاکھ افراد کے طعام و قیام کی پیشکش
اسلام آباد (آئی این پی) پیر آف گولڑہ شریف پیر معین الحق گیلانی نے طاہر القادری کے 14جنوری کو اسلام آباد مارچ کے موقع پر جڑواں شہروں میں 2لاکھ افراد کے قیام و طعام کی پیشکش کر دی۔ پیر آف گولڑہ شریف نے لاہور میں طاہر القادری سے تفصیلی ملاقات کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ طاہر القادری کی تحریک اور اسلام آباد مارچ ملک میں جاگیرداری، سرمایہ داری کے خاتمے اور حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔