پشاور سیمت صوبہ خیبر پختونخوا کے شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر جن کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا علاقہ تھا۔ پشاور سمیت صوبے کے شمال مغربی حصوں میں زلزلہ صبح آٹھ بج کر بتیس منٹ پر آیا۔ ریکٹر سکیل پر جس کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔