مکرمی! میرا خاندان1947ءمیں قیام پاکستان کے بعد ہندوستان سے ہجرت کر کے چک 30ڈبلیو پی تحصیل و ضلع وہاڑی میں آکر آباد ہو گیا ہم ہندوستان میں گاﺅں رانوتہ تحصیل موگہ ضلع فیروز پور میں اپنے آباد گھر اور زمینیں چھوڑ کر آ گئے جس کا کلیم نمبر1676 بعد ازاں لاہور آ گیا جو کہ 29 مارچ 1954ء کو وہاڑی پہنچ گیا وہاڑی انتظامیہ کے مطابق اسی دن کلیم لودھراں یا ڈیرہ غازی خان بھیج دیا گیا لیکن وہاڑی انتظامیہ ڈاک نمبر یا ڈائری نمبر بتانے سے گریزاں ہے میری صدر، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ ہمارا حق ہمیں دلایا جائے۔ کلیم میرے دادا ماڑا، چچا سوہنا پسران اللہ دتہ کے نام ہے۔
(محمد اسلم ولد محمد سلیم 0344-7300157)
(محمد اسلم ولد محمد سلیم 0344-7300157)