مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیز آل سعود نے غسل کعبہ کی سعادت حاصل کی۔ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی بیت اللہ شریف کو کئی من عرق گلاب اور زمزم سے غسل دیا گیا۔ تقریب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ الشیخ صالح بن عبدالرحمن الحصین\\\' نائب سربراہ الشیخ ڈاکٹر محمد بن ناصر الخزیم\\\' مکہ مکرمہ کے میئر اسامہ بن فضل البار\\\' ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الخضری\\\' وزارت حج کے سیکرٹری حاتم بن حسن قاضی مختلف عرب و اسلامی ملکوں کے سفارت کاروں کے علاوہ بیت اللہ شریف کے متولیان اور مکہ مکرمہ کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ باب کعبہ کھولا گیا تو مطاف میں کھڑے سینکڑوں پاکستانیوں نے پاکستان کو مشکلات سے نجات اور امن و سلامتی اور عالم اسلام کے اتحاد و ملت اسلامیہ کی ترقی اور بھلائی کیلئے اللہ رب العزت کے حضور گڑگڑا کر دعائیں کیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024