مقبوضہ کشمیر : 21 سال میں بھارت نے 93 ہزار کشمیری شہید کئے‘ ایک لاکھ بچے یتیم‘ 22 ہزار خواتین بیوہ ہوئیں
مظفر آباد/ سرینگر (ثناءنےوز + اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں رواں تحریک آزادی کے دوران گزشتہ 21 سال میں بھارتی فوج نے 93 ہزار 97 کشمیریوں کو شہید کر دیا ان میں سے 6965 کو دوران حراست شہید کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے بارے میں خصوصی رپورٹ اور کشمیر میڈیا ریسرچ سیکشن کے مطابق جنوری 1981ءسے 31 دسمبر 2009 تک بھارتی فوج نے 93097 کشمیریوں کو شہید کرایا۔ اس دوران 116686 شہریوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 105769 عمارتیں تباہ کی گئیں۔ بھارتی فوج کی حراست میں 6965 افراد مارے گئے بھارتی مظالم کے نتیجے میں 107298 بچے یتیم ہو گئے بھارتی فوج نے 22708 خواتین کو بیوہ کر دیا جبکہ 10 ہزار خواتین کی آبردیزی کی گئی گذشتہ ایک سال کے دوران جنوری 2009ءسے 31 دسمبر 2009ءکے دوران بھارتی فوج نے 382 کشمیری شہید ہوئے ان میں سے 17 کو دوران حراست شہید کیا گیا شہید ہو نے والوں میں 17 خواتین اور 17 بچے شامل ہیں۔