کراچی (جی این آئی) سال 2009ءکراچی اسٹاک مارکیٹ کےلئے ریکوری کا سال ثابت ہوا اور اس سال مارکیٹ مےں ساٹھ فیصد اضافے کے ساتھ دو ہزار تین کے بعد کی بہترین کارکردگی دیکھی گئی۔ سال دو ہزار آٹھ کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ کی اٹھاون فیصد شدید مندی کے بعد دو ہزار نو کاروباری اعتبار سے مارکیٹ کےلئے مثبت خبریں لے کر آیا۔ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق انتظامی اصلاحات، معاشی عدم توازن مےں بہتری، کموڈٹی پرائسز مےں کمی، سخت مانیٹری پالیسی کے اثرات، زرمبادلہ کے ذخائر مےں اضافے، حکومتی قرضوں اور مالیاتی خسارے مےں کمی جبکہ سیاسی سطح پر بیشتر معاملات کے حل نے مارکیٹ ریکوری مےں بنیادی کردار ادا کیا۔ ججز کی بحالی کے ساتھ عدلیہ کے بحران کے خاتمے، دہشت گردی کے خلاف سوات مےں کامیاب آپریشن بلوچستان پیکج کے اعلان اور نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ پر چاروں صوبوں کے اتفاق سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ ساتھ ہی معاشی اشاریوں مےں بہتری کے باعث بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے پاکستان کی سوورن ریٹنگ بڑھا دی ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38