لاہور( خبر نگار خصوصی)نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں گزشتہ روز گورنمنٹ مسلم لیگ ہائی سکول‘ ایمپرس روڈ‘ لاہورکے طلباءنے ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا ۔ طلباءنظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کی کشادہ بسوں میں ایوان میں پہنچے تو انہیں تحریک پاکستان گیلری کا وزٹ کروایا گیا جہاں انہیں تحریک پاکستان کے مختلف مناظر اور مشاہیر تحریک آزادی کی ساڑھے پانچ سو سے زائد نادر و نایاب تصاویر کے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔ بعد ازاں وائیں ہال میں پروگرام منعقد ہوا جس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک‘ نعت رسولِ مقبولﷺ اور قومی ترانے سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت حافظ معظم جاوید نے حاصل کی جبکہ دلاور حسین نے ہدیہ¿ نعت پیش کیا۔ اس موقع پاکستان آگہی پروگرام کے کوآرڈینیٹر عابد حسین شاہ نے طلباءسے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ آج مسلمانوں میں علمی تجسس کا فقدان ہے۔ ہمیں مذہبی تعلیم کے ساتھ جدید سائنسی علوم پر بھی توجہ دینی چاہیے تاکہ علم حاصل کرنے کی دوڑ میں ہم مسلمان دنیا سے پیچھے نہ رہ جائیں ۔ قائداعظمؒ کو نوجوان طالبِ علموں سے بہت امیدیں وابستہ تھیں اس لیے آپ کو چاہیے کہ اپنے کردار کو مکمل طور پر سمجھنے کی کوشش کریں۔ ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024