لاہور (آن لائن) لاہور میں اربن ٹرانسپورٹرز نے حکومتی منظوری کے بغیر ازخود کرائے بڑھا دئیے۔لاہور صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کرایوں میں اضافے کا کوئی سرکاری نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا جبکہ ڈیزل کے نرخوں میں دو روپے بارہ پیسے فی لٹر کی کمی بھی ہوئی ہے اربن ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے یکم جنوری سے کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ اربن روٹس پر ایک سے تین کلومیٹر کیلئے پندرہ روپے، تین سے سات کلومیٹر پر بیس روپے، سات سے چودہ کلومیٹر کیلئے پچیس روپے جبکہ بائیس کلومیٹر سے زائد پر پینتیس روپے کرایہ کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔ پنجاب اربن ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشد نیازی کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافے اور سپیئر پارٹس مہنگے ہونے کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جی این آئی کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 50 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024