لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پینٹنگولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 5ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں کراچی بلیوز، سیالکوٹ، حبیب بنک، ایس این جی پی ایل اور ریسٹ آف پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کراچی بلیوز اور سیالکوٹ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گاجبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ حبیب بنک اور ایس این جی پی ایل کی ٹیموں کے درمیان این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیشن 7 سے 10 جنوری تک کھیلا جائے گا جس کے دوران 2میچ کھیلے جائیں گے جس میں کراچی بلیوز اورایس این جی پی ایل اور سیالکوٹ کا مقابلہ ریسٹ آف پاکستان سے ہوگا۔ تیسرا سیشن 13سے 16 جنوری تک ہوگا جس میں حبیب بنک بمقابلہ ریسٹ آف پاکستان اور ایس این جی پی ایل کا مقابلہ سیالکوٹ سے ہوگا۔ 19 سے 22 جنوری تک ٹورنامنٹ کا چوتھا سیشن کھیلا جائے گا جس کے دوران حبیب بنک کا مقابلہ سیالکوٹ اور کراچی بلیوز کا مقابلہ ریسٹ آف پاکستان سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا آخری سیشن 26 سے 28 جنوری تک جاری رہے گا جس میں کراچی بلیوز کا مقابلہ حبیب بنک جبکہ آخری میچ ریسٹ آف پاکستان اور ایس این جی پی ایل کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجا ئے گا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 31جنوری کو کھیلا جائے گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024