لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف عالم دین علامہ ناصر عباس آف ملتان نے واقعہ کربلا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ سوز خوانوں میں نزاکت علی، پرویز کلیم، علی عباس، حامد علی خاں، شجاعت علی بوبی، خواجہ پرویز اور ریاض علی خاں شامل تھے۔ مجلس عزا میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ شرکا میں مصطفےٰ قریشی، غلام محی الدین، دردانہ رحمان اور بی جی شامل تھے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38