فالج سے متاثرہ لڑکی کا علاج کرنے گھر آئے جعلی پیر کی مریضہ سے مبینہ زیادتی

Feb 02, 2025 | 11:45

ملتان میں فالج سے متاثرہ لڑکی کو جعلی پیر نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق لڑکی کا والد فالج سے متاثرہ بیٹی کو  دم کروانے کےلیے پیر کو گھرلایا تھا جس نے بیمار لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم اپنے جرم کے بعد فرار ہوگیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ لڑکی کا میڈیکل بھی کرایا جائے گا۔

مزیدخبریں