سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے زیراہتمام5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا،سابق وفاقی وزیرچوہدری محمد برجیس طاہر کے پبلک سیکرٹریٹ میں جلسہ ہوگاجس میں سابق وفاقی وزیر،گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر،مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی،مسلم لیگ (ن)کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میاں محمد اعظم شریف ایڈووکیٹ ودیگر خطاب کریں گے۔
سانگلہ ہل:یوم یکجہتی کشمیر پر(ن)لیگ پبلک سیکرٹریٹ میں جلسہ ہوگا
Feb 02, 2025