شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے سٹی صدر میاں افضال حیدرنے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم کی امنگوں کو کچل کر اپنی عوام دشمنی ثابت کردی ہے۔ حکمران اپنے بیرونی آقائوں کی خوشنودی کی خاطر ہر حد تک جانے کو تیار ہے انہیں عوامی محرومیوں کا کوئی احساس نہیں (ن) لیگ کا ماضی گواہ ہے کہ ان کی اولین ترجیح ہمیشہ ذاتی و سیاسی مفادات کا تحفظ رہی ہے اوراب بھی یہ اسی سوچ پر کاربند ہیں، حالات کی ستائی عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا کر انکی زندگیاں اجیرن کردی گئی ہیں عام آدمی دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے مایوس افراد خود کشیاں کررہے ہیں مگر حکمران سب اچھا کا راگ الاپ کر عوام کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں حکمرانوں کی شعبدہ بازی قوم سے ڈھکی چھپی نہیں حکومتی وزیر مشیر جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں ان کے معاشی بحالی کے دعوے بے بنیاد ہیں جن کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ایجنڈہ صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے جو برسر اقتدار آکر عوامی محرومیوں کا خاتمہ یقینی بنائے گی۔
امنگوں کو کچل کر حکمرانوں نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا:افضال حیدر
Feb 02, 2025