
پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہو گئی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والے افسروں میں ائیر وائس مارشل عمران قادر، ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف، ائیر وائس مارشل شہریار خان شامل ہیں۔پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق دیگر ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل نعمان وحید، ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، ائیر وائس مارشل ابوذر خان، ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم اور ائیر وائس مارشل غلام شبیر بھی شامل ہیں۔