جمعرات کو بھی ڈالر کی اتارچڑھاؤ کے بعد تیز رفتار پرواز جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 271 روپے سے بھی زائد ہوگئے۔کاروباری دورانیے کے ابتدا میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 2.32 روپے کی کمی سے 266.50 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن قرض پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف حکام کے جارحانہ روئیے اور حکومت کے 952 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ پلان پر تحفظات کے اظہار کی خبروں سے مارکیٹ گھبراہٹ اور ڈیمانڈ بڑھی۔نتیجے میں ڈالر نے یوٹرن لیتے ہوئے اڑان بھرنا شروع کردی اور کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 2.53 روپے کے اضافے سے 271.35 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 275.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024