وفاقی وزیر توانائی کی طرف سے عوام کےلیے خوشخبری
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے 300 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کا تحفظ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ آئندہ مہینوں میں وصولی سے سرکولر ڈیٹ میں کمی واقع ہو گی، سرکولر ڈیٹ کم ہوگا تو بجلی کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم سے بات چیت چل رہی ہے، حکومت غریب پر بوجھ ڈالنے کی حامی نہیں،ماہانہ 300 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے، حکومت غریب بجلی صارفین کا تحفظ یقینی بنائے گی۔