شجاع آباد میں کریانہ سٹور سے 765 ساشے گٹکا برآمد‘ تلف کردیا مالک کو جرمانہ
ملتان(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پرشجاع آباد میں کریانہ سٹور میں سے 765 ساشے گٹکا برآمد کرکے تلف کردیا گیا۔ سٹور مالکان کو 25 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ ملتان میں 2 بیکریز کو صفائی کے ناقص انتظامات ٹوٹے انڈوں کا استعمال کرنے پر 10،10ہزار ہوٹل کو صفائی نہ ہونے، 10ہزار خانیوال میں بیکری کو مکسنگ مشین کی صفائی نہ ہونے اور وہاڑی میں بیکری کو خوراک میں ٹوٹے انڈوں کا استعمال کرنے پر 15،15ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے