گورنر پنجاب نے پلوامہ واقعے پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ویڈیو شیئر کردی

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پلوامہ واقعے پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ویڈیو شیئر کردی اور کہا آج بھارت کے اپنے فوجی مودی کے جنگی جنون کو بے نقاب کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پلوامہ واقعے پر بھارتی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا بھارت کے اپنے لوگ کہتے ہیں پلوامہ واقعہ مودی نے خود کرایا، آج بھارت کے اپنے فوجی مودی کے جنگی جنون کوبےنقاب کررہے ہیں۔ گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ ووٹ لینے کےلیے مودی بھارت میں خوددہشت گردی کراتاہے، ہندوتوا کےپیروکار مودی کی قیادت میں بھارت دہشت گرد بن چکا ہے اور پاکستان امن کے جبکہ بھارت دہشت گردی کےساتھ کھڑاہے۔
Hindutva disciple Modi turns India into a #rogue state. World sees India’s doctored False Flag Operations carried out to win votes @ expense of human lives & peace in region. Indian soldiers expose warmongering antics of #NarendraModi an unguided missile for India. #PulwamaAttack pic.twitter.com/hMnmWpyia6
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) February 1, 2021