ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ترک سائنس دانوں کی تیار کردہ اور دنیا میں پہلی چوتھے درجے کی میس پروڈکشن الیکٹرک سیلف ڈرائیونگ بس کی تعارفی تقریب میں شرکت کی۔
بس کے تعارف کے بعد جاری کردہ بیان میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ خود کار الیکٹرک بسوں کی پیداوار دینے والی فرمیں، وسیع پیداوار کے ساتھ اس سیکٹر میں ہمارے ملک اور مارکہ کو پوری دنیا میں متعارف کروائیں گی۔انہوں نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں بس کی تجرباتی ڈرائیو کے موقع پر اتاری گئی ویڈیو کو بھی ٹویٹر پیج سے شئیر کی اور کہا ہے کہ ہم ترک انجینئروں کی تیار کردہ پہلی الیکٹرک سیلف ڈرائیونگ بس آطاق الیکٹرک میں سوارہو کر کابینہ اجلاس کی طرف جا رہے ہیں۔