محکمہ اوقاف نے کراچی سمیت سندھ بھر میں مزارات کل (بدھ کو ) کھولنے کا اعلان کردیاہے ۔محکمہ اوقاف سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ بھر میں مزارات سمیت تمام درگاہیں آج 3 فروری سے کھول دی جائیں گی۔صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہا کہ مزارات کیلئے بنائے گئی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ اس موقع پر عوام سے اپیل ہے کہ وہ سماجی رابطے اور صفائی کا خیال رکھیں۔سندھ میں لعل شہباز قلندر، شاہ لطیف بھٹائی سمیت دیگر مزارات آج3 فروری سے کھول دیئے جائیں گے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024