وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دروازے عوام اور عوامی نمائندوں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ نہ صرف پی ٹی آئی بلکہ اپوزیشن جماعتوں کے ممبران اسمبلی کی وزیراعلیٰ تک آسان رسائی عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کی عکاس ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے عوامی مسائل سے مسلسل آگاہی اور ممبران اسمبلی سے مشاورت سے ان مسائل کے فوری حل کیلئے ممبران اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزیراعلیٰ آفس اب نو گو ایریا نہیں رہا،عوامی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دروازے عوام اور عوامی نمائندوں کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ جبکہ ماضی کے ''شعبدہ بازِ اعلیٰ''عوام تو دور اپنی جماعت کے ممبران اسمبلی سے ملنا بھی گوارہ نہ کرتے تھے۔
ناصرف PTI بلکہ اپوزیشن جماعتوں کےممبران اسمبلی کی وزیراعلی تک آسان رسائی عثمان بزدار کی قیادت پر بھرپور اعتماد کی عکاس ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے عوامی مسائل سے مسلسل آگاہی اور ممبران اسمبلی سے مشاورت سے اُن مسائل کے فوری حل کیلئے ممبران اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 2, 2021