لبنان میں ہزاروں شہریوں نے ہفتے کے روز دارالحکومت بیروت اور طرابلس شہر میں سڑکوں پر آ کر نئی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نے حسان دیاب کی سربراہی میں تشکیل پانے والی حکومت کو مسترد کرتے ہوئے باور کرایا کہ نئی حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں۔گذشتہ ماہ شکیل پانے والی نئی حکومت ،،، کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے سیاسی جمود اور ملک بھر میں عوامی احتجاج کے بعد عمل میں آ سکی ہے۔ لبنان کو اس وقت غیر معمولی نوعیت کے اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔
احتجاج کرنے والے لبنانیوں کا موقف ہے کہ نئی حکومت اُن روایتی سیاسی جماعتوں کی کڑی ہے جنہیں عوام نے بدعنوانی کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔ہفتے کے روز بیروت اور طرابلس کی سڑکوں پر احتجاجی ریلیوں میں شریک افراد نے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ان بینروں پر بدعنوانی کی مذمت اور نئی حکومت پر عدم اعتماد سے متعلق عبارتیں تحریر تھیں۔