لاہور ایئر پورٹ پر ایک چینی باشندے کی حالت اچانک خراب ہو گئی ،ناک سے خون بہنے لگا ، سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کو لاہور ایئر پورٹ کے ذرائع نے بتایا چینی مسافر صبح نو بجے کراچی سے لاہور پہنچا تھا کہ ایئر پورٹ پر اس کی ناک سے خون نکلنا شروع ہوگیا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کہ ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن کے ڈاکٹرز نے چینی مسافر کا معائنہ کیا، چینی مسافر کا بلڈ پریشر نارمل تھا اور اسے بخار بھی نہیں تھا۔ائرپورٹ کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ابتدائی طبی معائنے کے بعد چینی مسافر کو سروسز ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔ایئر پورٹ ذرائع کا یہ بھی کہا کہ مذکورہ چینی مسافر چین کے شہر ارومچی جانا چاہتا تھا، جبکہ ان دنوں ارومچی کی پروازیں منسوخ ہیں۔واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مزید 45 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد اس موذی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 304 ہو گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38