تحریک انصاف کی ٹیم وزیراعظم کی قیادت میں متحد, تنقید کی پرواہ کیے بغیرعوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے:وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی ٹیم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، تنقید کی پرواہ کیے بغیرعوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت میں پاکستان کے عوام کی خدمت کا عزم لے کر آئے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو پروان چڑھایا ہے، کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کرپٹ عناصر نے کرپشن سے اداروں کو کھوکھلا کیا اور معیشت تباہ و برباد کی، موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسیاں شفاف اور ملکی مفاد میں ہیں.