ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا ووہان سے شہری نہ نکالنے کا فیصلہ چین پر اعتماد کا اظہار ہے۔ترجمان چینی دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ سے چینی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کا چینی وزیراعظم کے لیے پیغام پہنچایا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کورونا وائرس کا پھیلائوروکنے پر چینی اقدامات کی حمایت کرتا ہے، شاہ محمودقریشی نے چین کوکرونا کی روک تھام پرہر ممکن مددکی پیشکش کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان جلد چین کے لیے طیارے سے طبی سامان روانہ کریگا، مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام چین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کو بھروسہ ہے چین پاکستانیوں کا تحفظ یقینی بنائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38