افریقی عرب ملک مراکش نے کرونا زدہ چینی شہر ووہان سے اپنے شہریوں کو واپس لانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک پریس ریلیز میں مراکشی وزارت صحت نے کہا کہ متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے سویلین اور ملٹری ڈاکٹروں اور نرسوں کی ایک ٹیم مختص کردی گئی ہے ۔چینی صوبے ووہان سے واپس آنے والے مراکشی شہریوں کو پہلے رباط کے فوجی اسپتال اور وسطی شہر میکناس کے ایک اور اسپتال میں داخل کیا جائے گا۔چینی صوبے ووہان سےواپس آنے والے مراکشی شہریوں کو کم سے کم 20 دن تک اسپتال میں رکھا جائے تاکہ اس امر کی یقین دہانی کرائی جاسکے کہ وہ کرونا سے متاثر نہیں ہوئے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38