پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ نے کشمیری اور سکھ برادری کے تعاون سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے بڑا مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور اقلیتوں کے ساتھ اس کے ظالمانہ سلوک کے خلاف نعرے لگائے۔
مقررین نے جرمن حکومت اور یورپی یونین سے اپیل کی کہ وہ بھارتی افواج کے جاری مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔