پولیس مددگار 15کی بروقت کاروائی کے پیش نظر11 ملزمان گرفتار
کراچی (این این آئی) پولیس ایمر جنسی15 پرگزشتہ ماہ(جنوری) میں موصول ہونے والی کالز کے پیش نظرمددگار 15 پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 11 ملزمان کو گرفتارکیا۔گرفتار ملزمان جن میں اسٹریٹ کریمنلز،ڈکیت اور چور شامل تھے کے قبضے سے 05 پستول بمعہ رانڈز،مسروقہ سامان اور کیش بھی برآمد کیا گیا۔مزید برآں گرفتار ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے بعد متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا گیا۔ڈی آئی جی پولیس سیکیورٹی اینڈ ایمر جنسی سروس ڈویژن مقصود احمد نے مددگار 15 کی کامیاب کاروائیوں پر پولیس پارٹیز کو شاباش دی اور مددگار 15 کو موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہو ئے اسکو مزید موثر بنانے اور جدید تقاضوں پر استوار کرنے کے احکامات صادر کئے۔