پولیس کی کارروائی، "A"کے اشتہاری سمیت دو ملزم گرفتار
اسلام آباد،راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کے سرغنہ سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرلیا تھانہ سبزی منڈی پولیس نے عرفان اللہ سکنہ ہنگو سے 6مسروقہ موٹر سا ئیکل برآمدکر لئے تھانہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے ہدایت علی سے پستول 9mmمعہ ایمو نیشن ، کوہسار پولیس نے ندیم خا ن اور اسامہ سے240گر ام چرس، بہا رہ کہو پولیس نے ادیب کیا نی سے 320گر ام چرس، بنی گالہ پولیس نے عامر اور اسدمحمودسے 5بو تلیں شراب، کراچی کمپنی پولیس نے سہیل مسیح سے 25 لیٹر شراب ، کو رال پولیس نے صفی اللہ سے 385گر ام چرس بر آمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کیٹیگری "A"کے اشتہاری سمیت دو ملزم گرفتار کرلئے۔
ایس ڈی پی اوصدر سرکل محمدالیاس ،ایس ایچ اوراجہ ندیم ظفر پولیس افسران اور آئی ٹی ایکسپرٹ پر مشتمل ٹیم نے بشارت حسین اورخرم محمود کو گرفتار کرلیا گرفتارمجرمان اشتہاری سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان نے گرجا روڈ جٹال گائوں میںزمین کے تنازعہ پرمحمد یوسف اورمحمد اکبر کوقتل کیاتھاجو واردات کے بعدسے روپوش تھے سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی صدر اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری ناگزیر ہوتی ہے مجرمان اشتہاری کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے ۔