لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کے علاج کیلئے سروسز اسپتال کا مراسلہ جاری کردیا، اسپتال میں نہ تو دل کا وارڈ ہے نہ وہاں دل کے مریضوں کا علاج ہوتاہے، میڈیکل بورڈ نے دل کی بیماریوں کے باعث اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نوازشریف کی بیماریوں سے لاعلم نکلے ، لاعلمی کی وجہ سے کارڈیک وارڈ کی سہولیات نہ رکھنے والے اسپتال کا مراسلہ جاری کردیا۔ نواز شریف دل کی بیماریوں میں مبتلا ہیں لیکن سروسز اسپتال میں کارڈیک وارڈ ہی نہیں اور نہ وہاں دل کے مریضوں کا علاج ہوتا ہے جبکہ اسپتال میں میاں نواز شریف کے لئے وی وی آئی پی کمرہ تیار کرلیا گیا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024