شہرقائد اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کراچی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگ خوف کا شکارہو گئے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں زلزلے کے جھٹکے 12 بج کر 39 منٹ پر محسوس کئے گئے ،ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت 2اعشاریہ9 ریکارڈتھی،زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں تھا اور اس کی زیرزمین گہرائی 15کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024