رمضان شوگر ملز کیس، شہباز شریف، حمزہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری
لاہور (نیوز رپورٹر) ڈی جی شہزاد سلیم کی سربراہی میں نیب لاہور کا اہم اجلاس ہوا، جس میں میگا کیسز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی گئی، رمضان شوگر ملز کیس کے ریفرنس کی منظوری دیدی گئی، ریفرنس چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں داخلہ کیا جائے گا، ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد ہیں، ملزموں پر 21کروڑ روپے کی مبنیہ کرپشن کا الزا م ہے۔ نیب لاہور کے مطابق ملزم فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات مکمل ہوگئیں فواد حسن فواد کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ فواد حسن پر مبینہ طور پر ایک ارب سے زائد کے اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے ملزم علی جہانگیر صدیقی کے خلاف تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں جبکہ ڈائریکٹر ایز گارڈ نائن کے خلاف بھی تحقیقات حتمی مرحلے میں ہے، ریفرنس حتمی منظوری کے لئے نیب ہیڈکوارٹرز ارسال کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ ڈی جی شہزاد سلیم نے کہا کہ نیب کا عزم لوٹی عوامی دولت کی واپسی اور شفاف پاکستان کا قیام ہے۔ میگا کرپشن کیسز کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔