توہین عدالت کیس میں سزا پانے والے نہال ہاشمی کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں سینے کی تکلیف کے باعث جیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی کو گذشتہ روز سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے جرم میں ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے نہال ہاشمی کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا تھا۔ دوسری جانب الیکشن کمشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر نہال ہاشمی کو سینٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سینٹ انتخابات سے قبل نہال ہاشمی کی نشست پر ضمنی الیکشن کرایا جائے گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024