اسلام آباد : جنوری 2018ءکے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال جنوری کے دوران سیمنٹ کی فروخت 3.7 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔ ٹاپ لائن سکیورٹیز کے تحقیق کار نبیل خورشید نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ کا بنیادی سبب مقامی سطح پر طلب میں ہونے والا اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام اور سی پیک کے تحت مختلف بڑے ترقیاتی منصوبوں اور ہا¶سنگ سکیموں کی سرگرمیوں میں اضافہ کے نتیجہ میں سیمنٹ کی طلب بڑھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ چھ ماہ کے دوران سیمنٹ ساز مقامی صنعتوں کی شرح نمو میں اوسطاً ماہانہ 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کی مقامی طلب میں اضافہ کی پیش نظر سیمنٹ تیار کرنے والی کئی صنعتیں اپنی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں جس سے قومی معیشت کی ترقی میں معاونت حاصل ہوگی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38